اسلام آباد(رم نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یہ کمی جنوری تا مارچ 2026 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کا اطلاق جون سے اگست 2026 تک کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا بڑا ریلیف ملے گا۔
نیپرا کا ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری