پارلیمنٹ کا اہم ترین سیشن: سینیٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس کل طلب

اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں، سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زیریں) کے اہم اجلاس کل (بدھ کو) طلب کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ دونوں ایوانوں کے سیشن طلب کرنے کے لیے باقاعدہ سمری صدرِ مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے، جس پر دستخط کے بعد وزارتِ پارلیمانی امور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔