اسلام آباد(رم نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نادرا کی معاونت سے سوشل میڈیا پر مہنگی گاڑیوں اور شاہانہ لائف سٹائل کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایسے افراد کو نوٹسز جاری کر کے ان کے اثاثوں اور آمدن کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق، ان نان فائلرز کو 30 ستمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت دی جائے گی، جس کے بعد عدم تعمیل پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شاہانہ لائف سٹائل دکھانے والے نان فائلرز کی خیر نہیں: ایف بی آر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہولڈرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ