کراچی(رم نیوز)حکومتِ سندھ نے ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے نیو سبزی منڈی میں خصوصی ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق، اس ڈیسک کا مقصد کراچی آنے والی مال بردار گاڑیوں کو روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ سمیت دیگر دستاویزات ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے۔ یہ فیسلیٹیشن ڈیسک آئندہ ہفتے فعال کر دیا جائے گا، جس کے تحت 30 جون 2026 تک کمرشل گاڑیوں کو ڈیجیٹل نظام میں شامل کر کے ٹرانسپورٹرز کو دفاتر کے چکروں سے نجات دلائی جائے گی۔
ٹرانسپورٹرز کے لیے ون ونڈو ڈیسک، حکومتِ سندھ کا نیو سبزی منڈی میں اہم اقدام کا فیصلہ