ایران کا امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ، امریکہ کا جوابی کارروائی ختم کرنے کا اعلان

تہران/واشنگٹن(رم نیوز)ایران نے جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے جواب میں خطے کے متعدد امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ، اردن کے الازرق اڈے (بشمول ایف 35 ہینگرز) اور کویت کے علی السالم فوجی اڈے پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے گئے۔ دوسری جانب کویت نے دشمن کے حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکی جارحیت برقرار رہنے کی صورت میں مزید سخت جواب دیا جائے گا۔ دوسری طرف، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران میں 20 اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد اپنی ’جوابی کارروائی‘ کا سلسلہ مکمل اور ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔