اسلام آباد(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ روز سبی 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔رپورٹ کے مطابق دادو اور نور پور تھل میں درجہ حرارت 48، جبکہ اوکاڑہ، بھکر، جیکب آباد، سکھر اور تربت میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور میں 44، پشاور و ملتان میں 43، اسلام آباد میں 42 اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اسکردو 29 ڈگری کے ساتھ ملک کا کم گرم علاقہ رہا
ملک بھر میں آج بھی شدید گرمی اور خشکی کا امکان، سبی میں پارہ 49 ڈگری تک جا پہنچا