تہران (رم نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کوئی بین الاقوامی علاقہ نہیں بلکہ یہ ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے، جس کی بحری حدود بالکل واضح ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز امریکہ سے ہزاروں میل دور ہے، جبکہ ایرانی مسلح افواج اپنی حدود کی خلاف ورزی کے خلاف ہمیشہ الرٹ رہتی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں موجود غیر ملکی افواج مسلسل خطرات کی زد میں ہیں، جو انہیں اپنی انسانی غلطیوں، حادثات یا فائرنگ کے تبادلے کے باعث لاحق ہو سکتے ہیں، لہٰذا خطرات سے بچنے کا واحد حل یہی ہے کہ وہ یہاں سے چلی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران سفارتکاری کی زبان کو ترجیح دیتا ہے لیکن وہ دوسری زبانیں بولنا بھی جانتا ہے۔
آبنائے ہرمز ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے، غیر ملکی افواج یہاں سے نکل جائیں: ایرانی وزیر خارجہ