خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے 'شی تھریڈز' منصوبہ شروع، 310 ملین روپے بجٹ مختص

لاہور(رم نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی اقدام کے تحت دیہی خواتین کو ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہنرمند بنانے کے لیے 'شی تھریڈز' پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 18 سے 45 سال کی مڈل پاس خواتین کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے 10 مختلف کورسز کروائے جا رہے ہیں، جس کے دوران انہیں ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ اب تک ڈھائی ہزار خواتین یہ کورسز مکمل کر چکی ہیں، جن میں سے 773 کو فوری ملازمتیں مل گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا حکومت کا عزم ہے کیونکہ ہنرمند عورت ایک قابلِ قدر قومی اثاثہ ہے۔