نئی دہلی(رم نیوز) سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی بھارتی نوجوانوں کی 'کاکروچ جنتا پارٹی' تحریک نے دہلی میں احتجاج کے ذریعے مودی حکومت کو سخت دباؤ میں لے لیا ہے۔ برطانوی جریدے 'دی گارڈین' کے مطابق آن لائن میمز سے شروع ہونے والی یہ تحریک اب مایوسی اور بے روزگاری کا شکار لاکھوں نوجوانوں کی آواز بن کر مودی سرکار کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ تحریک کے بانی ابھیجیت دیپکے کا کہنا ہے کہ بھارتی نوجوان اب خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنے حقوق کے لیے لڑیں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ تحریک ثابت کرتی ہے کہ بھارتی نوجوان اب انتہا پسندانہ نظریات، مذہبی کارڈ اور روایتی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔
بھارت میں نوجوانوں کا احتجاج، 'کاکروچ جنتا پارٹی' تحریک نے مودی سرکار کو دباؤ میں لے لیا