انسٹاگرام پروفائل گرڈ کو مرضی کے مطابق سجانا ممکن، پرانی تصاویر بھی فرنٹ پر لانے کا فیچر لائیو

نیویارک (رم نیوز)فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے بالآخر وہ منفرد فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا، جس کے تحت اب پروفائل کی گرڈ میں موجود پوسٹس کو تاریخ کی قید کے بغیر اپنی مرضی کی ترتیب میں سیٹ کیا جا سکے گا۔ پیرنٹ کمپنی 'میٹا' کے مطابق یہ سہولت دنیا بھر کے صارفین کے لیے مرحلہ وار جاری کی جا رہی ہے۔ اس نئے کسٹمائزیشن فیچر کے تحت صارفین اپنی پروفائل پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کو 'ڈریگ اینڈ ڈراپ' کر کے کسی بھی جگہ منتقل کر سکیں گے، البتہ پہلے سے 'پِن' کی گئی پوسٹس اپنی جگہ پر برقرار رہیں گی اور ری آرڈر کے دوران دھندلی دکھائی دیں گی۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے اعلان کے بعد اس فیچر کی باقاعدہ لانچنگ سے اب صارفین کے لیے اپنی پروفائل کو زیادہ تخلیقی انداز میں پیش کرنا ممکن ہو گیا ہے۔