سٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ، 800 پوائنٹس کی مندی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بحال

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 69 ہزار 455 کی سطح پر آ گیا تھا، تاہم ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ اچانک سنبھل گئی اور 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 70 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔