قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام طلب، 27 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(رم نیوز) قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے، جس کا 27 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن اور اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں سے متعلق ترمیمی بلز پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کوئٹہ کسٹمز ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ کے نقصانات پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، جبکہ صدرِ مملکت کے مشترکہ خطاب پر شکریہ کی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔