پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 26 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(رم نیوز) پاک افغان سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 26 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق، یہ آپریشن حالیہ دہشت گردی کے واقعات، خصوصاً موسیٰ درہ، شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی چیک پوسٹوں پر ہونے والے حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بڑا تربیتی مرکز اور اسلحہ گودام سمیت 4 اہم اہداف مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ 'عزمِ استحکام' کے تحت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔