سونے کی قیمتوں میں گراوٹ، فی تولہ 12 ہزار 627 روپے سستا ہو گیا

کراچی(رم نیوز) عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں یکدم کریش کر گئی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 126 ڈالر سستا ہو کر 4,200 ڈالر فی اونس پر آنے سے مقامی سطح پر 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 12,627 روپے گر گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 11,364 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 385 روپے سستی ہو کر 6,929 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمی کا یہ تیسرا بڑا تسلسل ہے۔