لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں آج بارش کی پیشگوئی

لاہور، اسلام آباد(رم نیوز)ملک بھر میں جاری شدید گرمی کے بعد لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں کے باسیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے جہاں آج بادل برسنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج سے 13 جون تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئے گی۔ پی ڈی ایم اے نے صوبے کے بالائی اضلاع سوات، چترال، دیر اور ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا ہے جبکہ پشاور اور مردان سمیت دیگر شہروں میں آندھی اور برسات متوقع ہے۔