پاکستان فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، افغانستان کو ہرا کر انٹرنیشنل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، وزیراعظم کی مبارکباد

لاہور (رم نیوز) پاکستان نے مالدیپ میں کھیلے گئے چار ملکی 'ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ' کے فائنل میں افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ قومی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔اس تاریخی فتح پر وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی نے قومی فٹبال ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو فخر کا احساس دلایا ہے، جبکہ محسن نقوی نے اسے پاکستان فٹبال کے نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی محنت کو بے حد سراہا ہے۔