دبئی (رم نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ون ڈے بولنگ میں پاکستانی سپنر ابرار احمد دو درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، جبکہ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی چار درجے چھلانگ لگا کر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے اور بابر اعظم چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ ٹیسٹ بیٹنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے جو روٹ کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کی رینکنگ میں ایک ایک درجہ بہتری آئی ہے۔
آئی سی سی رینکنگ، ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین بائولر بن گئے، شاہین آفریدی کی بھی ترقی