واشنگٹن (رم نیوز) امریکہ نے ایران کے خلاف اپنی سخت گیر پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید 6 افراد اور 4 اداروں پر نئی معاشی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق، جن افراد اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان پر تہران کے فوجی اور اسلحہ سازی کے پروگراموں کو معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے عسکری نیٹ ورکس کو کمزور کرنا اور ہتھیاروں کی سپلائی لائن کو متاثر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے اس سے قبل بھی متعدد بار ایسی پابندیاں عائد کر چکی ہے۔
ایران پر امریکی شکنجہ مزید سخت: 6 افراد اور 4 اداروں پر نئی پابندیاں عائد