نیویارک (رم نیوز)ایران کی جانب سے عالمی توانائی کی اہم ترین گزرگاہ 'آبنائے ہرمز' کو بند کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ سپلائی معطل ہونے کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر خریداری شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین مانیٹرنگ کے مطابق، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.47 فیصد اضافے کے بعد 95.40 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل (WTI) 2.89 فیصد اضافے کے ساتھ 92.63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس بحری راستے میں رکاوٹ طویل ہوئی تو عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیاں شدید بحران کا شکار ہو سکتی ہیں۔