کویت سٹی (رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ’ایرانی جارحیت‘ کے پیشِ نظر ملکی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق تمام پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کویت کے سرکاری کمیونیکیشن سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے سرحدی حدود میں آنے والے مشکوک ’فضائی اہداف‘ کو کامیابی سے فضا میں ہی مار گرایا ہے۔
سکیورٹی خدشات، کویت نے فضائی حدود بند کر دیں، مشکوک فضائی اہداف تباہ