محرم الحرام، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

لاہور(رم نیوز)حکومتِ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یکم سے 10 محرم تک مجالس اور جلوسوں میں کسی نئی اختراع، اسلحے کی نمائش اور سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع پر نفرت انگیز مواد پھیلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ جلوس کے راستوں میں عمارتوں کی چھتوں پر پتھر جمع کرنے یا تماشائی بن کر کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی صرف 9 اور 10 محرم کو ہوگی جس سے خواتین، بزرگوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔