پاک ترک وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن کے لیے تحمل اور مذاکرات پر اتفاق

اسلام آباد (رم نیوز) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں عسکری کشیدگی کے بجائے سخت تحمل اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین کے درمیان جلد مفاہمت ہوگی جو خطے میں پائیدار امن کا باعث بنے گی، جبکہ دونوں ممالک میں عالمی امور پر رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔