ایران امریکہ معاہدہ آخری مراحل میں داخل، رواں ہفتے دستخط کا امکان: صدر ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط رواں ہفتے کے اختتام تک یورپ میں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دستاویزات آخری مراحل میں ہیں اور ایرانی سپریم لیڈر نے بھی اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق وہ خود اس تقریب میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ نائب صدر جے ڈی وینس امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ معاہدہ ہوتے ہی امریکہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں فوری ختم کر دے گا، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔