صدر آصف زرداری نے پی آئی اے نجکاری بل 2026ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد(رم نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے "پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026ء" کی منظوری دے دی ہے۔ اس صدارتی دستخط کے ساتھ ہی پی آئی اے کی نجکاری کے لیے تمام درکار قانونی تقاضے اور مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بل 10 جون کو سینیٹ اور 11 جون کو قومی اسمبلی سے پہلے ہی پاس کیا جا چکا تھا۔