اسلام آباد(رم نیوز) صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔ صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 11 اور 25-اے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جبری مشقت پر پابندی اور 5 سے 16 سال کے بچوں کو مفت تعلیم دینا ناگزیر ہے۔ دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے اعدادوشمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آجروں اور صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اور قانون کے نفاذ کے لیے تمام صوبوں میں ضلعی نگرانی کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں تاکہ ہر بچے کو محفوظ مستقبل مل سکے۔
چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے: صدر اور وزیراعظم