اسلام آباد(رم نیوز)تازہ ترین اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں سمارٹ فون کے استعمال کی شرح بڑھ کر 71.6 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ عام فونز کا استعمال 28 فیصد رہ گیا ہے۔ ملک میں موبائل اور فکسڈ فون صارفین کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 72 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور براڈ بینڈ صارفین 16 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مارچ 2026ء تک ملک میں 16 کروڑ 16 لاکھ موبائل فون مقامی سطح پر تیار کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں انٹرنیٹ ڈیٹا دنیا بھر میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہونے کے باعث ڈیٹا کا مجموعی استعمال 30 ہزار 783 پیٹا بائٹس تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جو ملک میں تیز ترین ڈیجیٹل معیشت کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان میں سمارٹ فون صارفین کی شرح 71.6 فیصد ہو گئی، اقتصادی سروے