نیویارک(رم نیوز)دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن "گوگل" نے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے آغاز پر اپنے ہوم پیج کا روایتی لوگو (ڈوڈل) تبدیل کر دیا ہے۔ اس بار ڈوڈل کو کرکٹ بیٹ، بال اور وکٹوں کے ساتھ خوبصورت گلابی تھیم میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جو خواتین کرکٹ کے جوش اور جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل دنیا کے بڑے عالمی ایونٹس، کھیلوں اور اہم شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل تبدیل کرنے کی پرانی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے، جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز، گوگل کا ڈوڈل بھی کرکٹ کے رنگ میں ڈھل گیا