فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا آغاز: میزبان میکسیکو کی جنوبی افریقہ پر 0-2 سے فتح

میکسیکو(رم نیوز)فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے "فیفا ورلڈ کپ 2026ء" کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ افتتاحی میچ میں مشترکہ میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ میکسیکو کی جانب سے جولین کوئینونیس اور راول خیمنیز نے گول سکور کیے۔ میچ کے دوران خراب نظم و ضبط کے باعث جنوبی افریقہ کے دو اور میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کیا گیا، جس کے بعد جنوبی افریقہ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں دو ریڈ کارڈ پانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ تاریخ کے اس سب سے بڑے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔