کراچی(رم نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں 100 انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 703 پوائنٹس کی گزشتہ سطح سے بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 692 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اور ایک لاکھ 71 ہزار کی اہم نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار کی حد عبور کر گیا