پنجاب میں میٹرو اور اورنج لائن پر مفت سفر کی سہولت ختم، کرائے بحال

لاہور(رم نیوز) پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت فوری طور پر ختم کر دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو اور سپیڈو بسوں پر کرایوں کا دوبارہ اطلاق لاہور، راولپنڈی اور ملتان تینوں شہروں میں ہوگا۔ واضح رہے کہ اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے یہ سروس مفت کی گئی تھی۔