کراچی(رم نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں حکومت سازی کا تمام تر اختیار انہیں سونپ دیا ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں حالیہ انتخابی نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے اطمینان کا اظہار کیا کہ پی پی پی گلگت بلتستان میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، جس کا سہرا بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی شاندار انتخابی مہم کے سر ہے۔ اراکین کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے لائحہ عمل اور عوامی مفاد کے لیے چیئرمین کا ہر فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔
جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی، حکومت سازی کے حتمی فیصلے اب بلاول بھٹو کریں گے