ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہوں گے، آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: امریکی صدر

واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کی دستاویزات حتمی شکل اختیار کر چکی ہیں جن پر آج دستخط کر دیے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کو فوری کھول دیا جائے گا اور خطے میں سکون قائم ہونے پر مناسب وقت پر جوہری مواد کی باقیات حاصل کر لی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کے تحت ایران کو کوئی مالی ادائیگی (ہرجانہ) نہیں کی جائے گی اور اب ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری یا خریداری کی کوشش نہیں کرے گا۔