لندن (رم نیوز) برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ایران کے ساتھ متوقع امن معاہدے پر گفتگو کی ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ اقدام خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کو یقینی بنانے والا ہونا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی معیشت کو بچانے کے لیے سمندری گزرگاہوں پر جہاز رانی کی آزادی کی فوری بحالی پر اتفاق کیا، جبکہ وزیراعظم سٹارمر نے عزم دہرایا کہ برطانیہ اس معاہدے کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر تعاون کے لیے تیار ہے۔ا
امریکہ ایران مجوزہ معاہدہ: برطانوی وزیراعظم کا صدر ٹرمپ کو فون، دیرپا امن پر زور