امریکہ ایران متوقع معاہدہ: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں یکدم گر گئیں، برطانوی اور امریکی تیل 3 فیصد سستا

لندن (رم نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی خبروں کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تزویراتی گزرگاہوں سے تیل کی سپلائی بحال ہونے کی امید پر عالمی منڈی میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 87 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل بھی 3 فیصد سستا ہو کر 85 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب، متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جو 5 فیصد گراوٹ کے بعد اب 83 ڈالر فی بیرل کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔