کراچی میں آج بھی گرمی کا راج برقرار رہے گا، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

کراچی (رم نیوز) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں مختلف اوقات کے دوران کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔