اسلام آباد(رم نیوز)امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں، جس کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری اپنے ایک باضابطہ بیان میں کی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ طویل مذاکرات کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، اور دونوں فریقوں نے تمام محاذوں پر، بشمول لبنان میں، فوری اور مستقل طور پر عسکری کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے بیان کے مطابق، اس تاریخی معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے اس اہم ترین معاہدے کے حصول پر دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تنازع کے سفارتی حل کے لیے سنجیدہ اور انتھک کوششیں کیں۔
امریکہ اور ایران میں امن معاہدہ طے: قطر، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں، وزیراعظم