امریکہ ، ایران معاہدے کا اثر: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں یکدم گر گئیں

واشنگٹن(رم نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تیل کی نئی قیمتیں درج ذیل سطح پر آ گئی ہیں۔امریکی خام تیل 5 فیصد کمی کے بعد 80 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔برطانوی خام تیل، 4 فیصد کمی کے بعد 83 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔مربن کروڈ آئل 5 فیصد کمی کے بعد 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق، آبنائے ہرمز کھلنے سے تیل کی عالمی سپلائی بحال ہوگی، جس سے دنیا بھر میں مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئے گی۔