شرح سود کا تعین، سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کراچی(رم نیوز) سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے نئی شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ یہ رواں مالی سال کا آخری مانیٹری پالیسی جائزہ ہے۔ اجلاس میں ملکی معاشی اشاریوں اور مہنگائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث افراطِ زر پر پڑنے والے دباؤ کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ 27 اپریل کو مہنگائی کے خدشات کے باعث شرح سود 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 11.50 فیصد مقرر کی گئی تھی.