امریکہ ایران امن معاہدہ خوش آئند، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو

کراچی(رم نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف ایک بڑا اور اہم قدم قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ مثبت پیشرفت تمام فریقین کی مدبرانہ قیادت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ بلاول بھٹو نے اس سفارتی عمل کو آگے بڑھانے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور خطے کے استحکام کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ثابت قدم حمایت اور کوششوں کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔