اقوام متحدہ کی جانب سے امریکہ ایران امن معاہدے اور آبنائے ہرمز کی بحالی کا خیرمقدم

نیویارک(رم نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا استحکام کی جانب ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کو مبارکباد دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے معاہدے کے بنیادی خدوخال واضح کیے۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت طویل عرصے سے جاری تنازع کے پرامن حل کی طرف ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے جس سے دنیا بھر میں امن کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔