لاہور(رم نیوز) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت بادشاہی مسجد لاہور میں ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت منعقد کیے جا رہے ہیں۔
کمیٹی ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ کی روشنی میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان کرے گی۔ دوسری جانب، سپارکو کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، جس کے باعث یکم محرم الحرام بروز بدھ 17 جون 2026 کو ہونے کی توقع ہے۔