کراچی(رم نیوز)امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز 4500 سے زائد پوائنٹس کے بھاری اضافے کے ساتھ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 917 کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ ہفتے مارکیٹ 1 لاکھ 72 ہزار 399 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ اس معاہدے کے مثبت اثرات کے باعث جنوبی کوریا، جاپان اور چین سمیت تمام ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایران امریکہ معاہدے کا اثر، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 4500 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا