امریکہ ایران مفاہمت کا خیرمقدم، پاکستان کو سفارت کاری پر فخر ہے: صدر آصف زرداری

اسلام آباد(رم نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھے گی، اور پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے مشکل وقت میں سفارت کاری کا ساتھ دیا۔ قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی معاہدے کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ اس تاریخی امن معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب جمعہ 19 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔