فرانس میں جی،سیون اجلاس آج شروع، امریکہ ایران معاہدہ اور یوکرین جنگ بحث کا مرکز ہوں گے

پیرس(رم نیوز) فرانس میں جی،سیون ممالک کا سربراہی اجلاس آج شروع ہو رہا ہے، جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والا امن معاہدہ بنیادی موضوع ہوگا۔ جمعہ کو معاہدے پر باضابطہ دستخط سے قبل، جی، سیون رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آبنائے ہرمز کو کھولے جانے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کے مطابق، اجلاس میں نئے معاہدے کے تحت لبنان کی حمایت، روس کے خلاف یوکرین کی مدد اور مصنوعی ذہانت میں اضافے جیسے اہم عالمی امور بھی زیرِ بحث آئیں گے۔