طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی دوبارہ جیل منتقل، تحریک انصاف کا ہسپتال منتقلی کا مطالبہ

اسلام آباد(رم نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ شب پمز ہسپتال میں طبی معائنے اور انجکشن لگائے جانے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں مکمل علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کی اہل خانہ سے بھی فوری ملاقات کروائی جائے۔