جنیوا میں ایران امریکہ امن معاہدے کی دستخطی تقریب، پاکستان میزبانی کرے گا: وزیراعظم

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طویل کشیدگی کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مستقل امن معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب 19 جون 2026 کو جنیوا میں ہوگی، جس کی میزبانی کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہوا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 3 ماہ 16 دن کی شدید آزمائشوں کے بعد دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس عظیم سفارتی کامیابی پر قوم اور ایوان کو مبارکباد دی اور سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے مذاکرات کی تاریخی فتح قرار دیا۔