لاہور(رم نیوز)پنجاب کا آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ کل (16 جون) پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد حکومت نے ترقیاتی بجٹ کا حجم کم کر کے 752 ارب روپے کر دیا ہے، جس کے تحت 3560 پراجیکٹس پر کام کیا جائے گا۔
بجٹ میں لاہور کینسر ہسپتال کے لیے 20 ارب، لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے ساڑھے 15 ارب اور کسان کارڈز کے لیے 9 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 8 ارب 23 کروڑ روپے جبکہ قصور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں سپورٹس منصوبوں اور پارکس کے لیے بھی کروڑوں روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔