واٹس ایپ صارفین کا انتظار ختم، میسجز شیڈول کرنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

نیویارک(رم نیوز) واٹس ایپ اپنے صارفین کے دیرینہ مطالبے پر جلد ہی 'میسج شیڈولنگ' کا فیچر پیش کرنے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر آئی فون کے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین پیغام ٹائپ کر کے تاریخ اور وقت کا تعین کر سکیں گے، جس کے بعد میسج مقررہ وقت پر خودکار طور پر سینڈ ہو جائے گا۔ یہ آپشن چیٹ انفو سکرین میں ہوگا جہاں سے پیغام بھیجے جانے سے قبل اسے ڈیلیٹ بھی کیا جا سکے گا۔ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔