پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 78 ہزار 510 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ 4639 پوائنٹس کے بھاری اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 77* ہزار 39 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔