نیویارک(رم نیوز)ایران جنگ کے سیاسی حل کے قریب پہنچنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی اتحادیوں اور جی 7 ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ سابق نیٹو پالیسی منصوبہ ساز فابریس پوتھیر کے مطابق، ٹرمپ آبنائے ہرمز میں تجارتی آمدورفت جاری رکھنے کے لیے اتحادیوں سے عملی تعاون مانگ سکتے ہیں، جو گزشتہ چھ ماہ سے سرد مہری کا شکار تعلقات کو بہتر بنانے کا موقع بن سکتا ہے۔ تاہم، یورپی اتحادی اس جنگ کے فیصلہ سازی کے عمل سے الگ رکھے جانے کے باعث اب تک شامل ہونے سے ہچکچا رہے تھے۔
ایران تنازع کا سیاسی حل، صدر ٹرمپ جی 7 ممالک سے عملی تعاون مانگنے کے لیے سرگرم